مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات بھر میں نرسنگ سٹاف کا قلم چھوڑ ہڑتال بدستور جاری ، سیدو شریف ہسپتال میں دھرنا ، احتجاجی جلو س ، فوری طور پر اپ گریڈ یشن اور دیگر مطالبات منظور نہ ہونے پر نرسنگ سٹاف سرافہ احتجاج ، سیدو شریف ہسپتال اور دیگر تحصیلوں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلا کا سامنا کرنا پڑا ، سیدو شریف ہسپتال میں ضلعی صدر ، جنرل سیکرٹری اختر سلطانہ ، رحمت علی خان ، احسان اللہ اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ہیلتھ پروفیشنل الاونس میں سکیل کے مطابق اضافہ کیا جائے ، سروس سٹرکچر بمعہ ٹائم سکیل کی منظوری اور سروس رولز کی بلا امتیاز اطلاق ، زیر تربیت طلباء کے ماہانہ و ظیفے میں اضافہ کیا جائے ، سپیشل کمپلمنٹری الاونس 2015 کی بحالی اہم مطالبہ ہے ، انہوں نے کہا کہ نرسوں کے مطالبات جائز ہیں اور اگر فوری طور پر مسائل حل نہ ہوئے تو ہم ہسپتالوں سے مکمل بائیکاٹ کرکے قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، اس موقع پر مظاہرے میں خواتین اور مرد نرسز نے موجوہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، نرسنگ سٹاف نے سیدو ہسپتال روڈ پر شدید نعرہ بازی کے بعد ہسپتال میں بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا ،سیدو شریف مینگورہ روڈ کو ادھے گھنٹے تک بند کردیا ، واضح رہے کہ نرسنگ سٹا ف کے ہڑتال کے باعث ہسپتال کے تمام شعبے متاثر رہا اور عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا ۔
Discussion about this post