سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں بچوں کی گمشدگی یا اغواء کا مسئلہ سنگین ہوگیا ،معصوم ایان علی کی بازیابی کیلئے سیدو شریف کے عوام سڑکوں پر نکل ائیں ،شدید احتجاجی مظاہرہ ،روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ،سوات میں معصوم بچوں کے اغوا ء کی مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران درجن بھر بچے لا پتہ ہوگئے اور والدین شدید پریشان ہے اس سلسلے میں جب والدین پولیس سٹیشنوں کا رخ کرتے ہیں تو تھانوں میں روزنامچے میں رپورٹ درج کرکے پولیس اپنی زمہ داری پوری کر دیتے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے سیدو شریف سے معصوم ایان علی ولد صداقت علی کو نامعلوم افراد گھر کے باہر سے اغواء کرکے لے گئے ہیں اور مقامی پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرلی ہے ،جبکہ انکے والدین شدید تشویش کا شکار ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز یوسی سیدو شریف کے تحصیل کونسلر امیر زیب شہر یار اور وویلیج نائب ناظم عزیز الحق میاں صاحب کی قیادت میں اہلیان سیدو شریف نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر انہوں نے بڑے بڑے فلکس اٹھا رکھے تھے جس پر ایان علی کی بازیابی کے نعرے درج تھے ،مقررین نے کہا کہ سیدو شریف سمیت پورے سوات میں بچوں کی اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے وجہ سے والدین سخت تشویش کا شکار ہوگئے ہیں اور اپنے بچوں کو سکول بھی نہیں بیجھ سکتے جبکہ پولیس اور انتظامیہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کے وجہ سے اب ہم مذید صبر نہیں کر سکتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایان علی سمیت ضلع بھر سے گمشدہ اور اغواء شدہ بچوں کو بازیاب کرایا جائیں ورنہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور حالات کی خرابی کی ذمہ داری موجودہ انتظامیہ پر ہوگی۔
Discussion about this post