لندن(زمونگ سوات ڈاٹ کام جون ۔2016ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان ریواولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کرکے بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔29سالہ عامرخان نے ریواولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد برطانوی میڈیا کی جانب سے ان پر ملک کے ساتھ غداری کا الزام عائد کیا جارہا ہے جہاں پروہ پلے بڑھے ۔
باکسر نے خود پراس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریو گیمز میں پاکستان کی جانب سے حصہ لینے کی خواہش ظاہر کرنے کا مقصد وہاں پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے،انہیں برطانیہ کا شہری ہونے پر فخرہے ۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے ریو اولمپک 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی تھی۔
Discussion about this post