دیر(زمونگ سوات ڈآٹ کام)شناختی کارڈ بنانے والے قومی ادارے نادرا کے عملے نے لاپرواہی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے نوجوان کا نام باراک حسین کی جگہ باراک اوبامہ لکھ دیا۔ اپر دیر سے تعلق رکھنے والے باراک حسین کا کہناہے کہ اس کے داد نے اس کا نام باراک حسین رکھا تھا تاہم نادرا نے اس کا نام باراک اوبامہ لکھا ہے جسے بعد میں ٹھیک کردیا گیالیکن اب بھی اسے باراک ابامہ ہی کہتے ہیں۔ زمونگ سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان نے کہا کہ جس چیک پوسٹ پر بھی اسے کا کارڈ چیک کیا جاتا ہے تو اسے دیر تک روکا جاتا ہے اور لوگ پوچھتے ہیں کہ اوبامہ تو امریکہ سے آیا ہے یا پاکستان سے ہو۔ کوئی تصویر کھینچتا ہے تو کہتا ہے کہ خوش ہوجا تو امریکہ کا صدر ہے۔
Discussion about this post