کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل فیڈر4پر ہر روز دن رات بجلی بند ہونا روز کا معمول بن کر واپڈ اکی طرف سے بجلی بند ش مسئلے نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے شدید گرمی کی وجہ سے عوام بے حال جبکہ کئی جگہوں پر بچوں کے بے ہوش ہونے کے بھی اطلاعات روز داروں کا واپڈا کو بد دعائیں دینے لگے منتخب ممبران اسمبلی عید کے چاند کی طرح غا ئب پرسان حال کوئی نہیں عوامی حلقوں کا کبل فیڈر4پر بجلی بند ش کا نو ٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کبل کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش نے سنگین صورت اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی میں روزدار بد دعائیں دینے لگے جبکہ بچوں ، خواتین کے کئی علاقوں سے بے ہوش ہونے کی بھی اطلا عات مو صول عوامی حلقوں نے بجلی بندش لینے کا مطالبہ کیا اور ممبران اسمبلی سے نوٹس لینے کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ کبل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے ۔
Discussion about this post