لاس اینجلس: (زمونگ سوات آن لائن نیوز) ہالی ووڈ نے بچوں کی تفریح کیلئے بہت سے فلمیں بنائیں ہیں۔ ان میں سے ہی ایک فلم کا نام بے بیز ڈے آؤٹ ہے۔ 1994ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی تھی۔ آج بھی ٹیلی وژن پر ناظرین کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے یہ فلم نشر کی جاتی رہتی ہے۔
فلم بے بیز ڈے آؤٹ ایک دو سالہ بچے کے گرد گھومتی ہے جسے تین افراد تاوان کی غرض سے اغوا کر لیتے ہیں۔ لیکن یہ بچہ کسی طرح وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوتا ہے اور کیسے ان اغوا کاروں کو سبق سکھاتا ہے، اس فلم میں دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ آج اس فلم کو ریلیز ہوئے 20 سال سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن فلم بینوں کے ذہنوں پر اس میں کام کرنے والا وہ ننھا سا معصوم بچہ آج بھی نقش ہے۔ کیا آپ نے سوچا ہے کہ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد اس فلم میں کردار ادا کرنے والا چھوٹا سا بچہ اب کیسا ہے؟ اگر ہم آپ کو بتائیں کہ اس فلم میں ایک نہیں بلکہ دو بچوں نے یہ کردار ادا کیا تھا تو آپ یقینا چونک جائیں گے۔
دراصل فلم بے بیز ڈے آؤٹ میں بِنک نامی بچے کا کردار دو جڑواں بھائیوں نے نبھایا تھا جن کی اس وقت عمر صرف دو سال تھی۔ ان جڑواں بھائیوں کا نام جیکب جوزف وارٹن اور ایڈم رابرٹ وارٹن ہے۔ 20 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد یہ بچے اب ہینڈ سم نوجوانوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اتنا عرصہ فلم بین ان جڑواں بھائیوں کے بارے میں کیوں نہیں جان سکے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں نے بے بیز ڈے آؤٹ کے بعد آج تک کسی اور فلم میں کام ہی نہیں کیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور گوگل پر بھی ان کے بارے میں کوئی خاص معلومات درج نہیں ہیں
Discussion about this post