بشام ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) حا لیہ سیلاب کے نتیجے میں شانگلہ کا انفر سٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے اور ضلع بھر میں روڈز کی بند سے ایک طرف عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف سکول جا نے والے طلباء اور طالبات کو ٹوٹے اور خرا ب پلوں سے گذر نا پڑتا ہے اور بعض اوقات ان کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جا تی ہیں علا قہ لیلو نئی، الپوری ، رانیال سمیت اگر علا قوں میں دریا ء خان خواڑ پر لکڑیوں کے کچے تختوں سے بنے پل ہیں جنہیں چھوٹے اور ننھے سکول کے بچے روزانہ عبور کر کے سکول جا تے ہیں اس طرح رانیال کے علا قے میں خان خواڑ پر قائم لکڑیوں کا پل عبور کر تے ہو ئے دو طالبات گر تے گر تے بچ گئیں دوسری کلاس کی سو نیا اور تیسری جماعت کی شما ئلہ سکول جا تے ہو ئے پل عبور کر رہی تھیں کہ پل پر توازن بر قرار نہ رکھتے ہو ئے ٹوٹے ہو ئے تختوں پر جا گریں بعدازں مقامی افراد اور ساتھی طالبات نے دونوں بچیوں کو بچا لیا ، بچیوں نے حکو مت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سٹرکیں نہیں بنا سکتے تو کم از کم پل تو تعمیر کر دیں تاکہ وہ تعلیم جاری رکھ سکیں۔
Discussion about this post