مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل بابوزئی کے 27 کونسلران سمیت بھاری اکثریت نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سول نافرمانی تحریک کی دھمکی دے دی ، 72 گھنٹوں میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور شیڈول جاری نہ کیا گیا تو نشاط چوک میں دھرنا ، واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ اور مظاہرے کئے جائیں گے ، تحصٰل ناظم اکرام کا مظاہرے سے خطاب ، مینگورہ سمیت تحصیل بابوزئی اور ضلع بھر میں بجلی کے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف گذشتہ روز تحصیل کونل کا اجلاس زید صدرات تحصیل ناظم اکرام خان ہوا جس میں تمام تحصٰل کونسلران نے شرکت کی ، اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بحث ہوئی ، جس میں یوسی لنڈے کس مکان باغ کے کونسلر شوکت علی خان ، سیدوشریف کے خالد محمود خان ، نویکلے شاہدرہ کے شاہد علی خان ، یوسف علی ، محمد اقبال کاکا جی ، گوہر علی ، عبدالکریم ، بخت منیر ، علی محمد اور زاہد خان نے خلاف کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے وجہ سے رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، ابعدا زاں تحصیل کونسلر کے ممبران نے نشاط چوک تک احتجاجی واک کیا اور مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان اور دیگر نے کہا کہ اگر 72 گھنٹے کے اندر اندر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور وولٹیج ٹھیک نہ کیا گیا تو نشاط چوک میں احتجاجی دھر نا ، ضلع بھر میں پیہ جام ، واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ، جس میں تمام سیاسی پارٹیاں ، تاجر برادری اور سول سو سائٹی کو شرکت کی اپیل کریں گے۔
Discussion about this post