مٹہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ سر بانڈہ میں دو ملزمان کی فائرنگ سے 45سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں ، پولیس کے مطابق مسماۃ باچہ سردارہ زوجہ جان زادہ گزشتہ روز سحری کیلئے باورچی خانہ میں کھانا تیار کررہی تھی کہ دو افراد نے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا انہوں نے حالت نزع میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان شہزادہ اور حسین نے گھر میں گھس کر سابقہ عداوت پرا ن پر فائرنگ کی ، بیان دینے کے بعد خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post