مٹہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں ہائی ایس پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور خاتو سواری زخمی ہوگئیں ، پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں ملزمان نے چلتی فلائنگ کوچ پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور عمر علی ولد نور محمد سکنہ روڑینگار موقع پر جاں بحق ہوگیا ، گاڑی میں سوار ایک خاتون مسماۃ سلمیٰ دختر طور خان سکنہ روڑینگار زخمی ہوگئیں مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں سے خاتون کوسیدو شریف اسپتال منتقل کردیاگیا ، پولیس کے مطابق مقتولہ ڈرائیور کا اپنے سسرال کے ساتھ گریلو تنازعہ چلا آرہا تھا اور زخمی خاتو ن سواری تھی ، چپریال پولیس نے ابتدائی رپورٹ در کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Discussion about this post