بشام (رپورٹ : ۔ عرفان اللہ ) کوہستان ، شاہر اہ قراقرم پر گلگت سے راولپنڈی جا نے والی کوسٹر کوہستان میں پٹن کے مقام پر سیکڑوں فٹ گہری کھا ئی میں جا گری ، چارافراد مو قع پر ہی جاں بحق ،دوافراد شدید زخمی ، ایک جاں بحق شخص کی شنا خت نہ ہو سکی، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گلگت سے را ولپنڈی جا نے والی کوسٹر نمبر GLTA-2790 کوہستان میں پٹن کے مقام پر مخا لف سمت سے انے والی ٹرک TKU-455 سے ٹکرا گئی ٹکرا نے کے نتیجے میں کوسٹر سیکڑوں فٹ گہری کھا ئی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ابتدا ئی طبی امداد کے بعد مزید علا ج کیلئے ایو ب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق ہو نے والوں میں عوزیر ولد یمین سا کن گلگت، ڈرائیور اسما عیل ولد گل نمیر سا کن پٹن ضلع کوہستان، اختر ولد پیر زمان ساکن جا ل کوٹ کوہستان جبکہ ایک جاں بحق شخص کی شنا خت نہ ہو سکی ، زخمیوں میں گلزار ولد پیر زمان اور ٹرک ڈرائیور محمد سعید ولد عبد القیوم شامل ہیں، واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی مقا می لوگ اور پو لیس مو قع پر پہنچ گئی اور لا شوں کو نکال کر آر ایچ سی پٹن منتقل کر دیا گیا جہاں سے لا شوں کو ان کے ابا ئی علا قوں میں روا نہ کر دیا گیا اور ایک زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔ بعدازاں جاں بحق افراد کی نماز جناز ہ ان کی ابا ئی علا قوں میں ادا کر دی گئی۔
Discussion about this post