مینگورہ (رپورٹ :۔ عبدالسلام ) کبل کے علاقے توتانو بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے تین دہشت گردہلاک ہوگئے۔ سوات کی تحصیل کبل میں پیر کی رات دہشت گردوں نے پولیس کی گشتی وین پر فائرنگ کرکے 3اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔دہشت گردوں کی تلاش کے دوران توتانو بانڈہ کے ایک گاؤں منجھا میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی، جس پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے علاقے حلیم زئی میں سی ٹی ڈی مالاکنڈ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 2خودکش جیکٹس اور بارودی مواد کے علاوہ کلاشنکوف اور 9ایم ایم پستول بھی برآمد کیا ہے تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔سوات کے علاقے کبل میں پیر کی رات پولیس وین پر فائرنگ سے تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا ۔ فائرنگ سے اے ایس آئی رفیع اللہ ، کانسٹیبل جہانگیر اور ایاز زخمی ہوئے تھے ۔ تینوں اہلکاروں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر دو اہلکاروں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔
Discussion about this post