سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 58اشتہاری اور 147مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان کے مطابق پولیس نے سوات ، شانگلہ ، دیر اپر، دیر لوئر ، بونیر اور چترال میں کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا ، اس دوران پولیس نے مجموعی طور پر پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 58اشتہاری ملزمان کو دھر لیا ہے جبکہ اس دوران 147مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اسی طرح کارروائی کے دوران پولیس نے 6کلاشنکوف ، 16پستول ، ایک خودکش جیکٹ اور کار توس برآمد کرلئے ہیں ، علاوہ ازیں منشیات فروشوں کے قبضے سے 59کلو گرام چرس اور 69لیٹر شراب بھی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
Discussion about this post