مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواحکومت سے سیاسی انتقام لے رہی ہے اوربجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورکسٹم ایکٹ کا نفاذاسی انتقام کا ایک حصہ ہے،مرکزنے صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک شروع کرکے عوامی مشکلات اورپریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے،اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ اوربجلی کی ناروالوڈشیڈنگ مرکز کی طرف سے ہمیں تحفے میں ملے ہیں مگرہم مزید ان ظالمانہ تحفوں کو قبول اوربرداشت کرنے کو تیارنہیں،انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت قدم قدم پر ملاکنڈڈویژن اورسوات کے عوام کو ظلم کا نشانہ بنارہی ہے مرکز کے ظالمانہ رویئے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ عید کے بعد کسٹم ایکٹ کیخلاف احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کریں گے جوکسٹم ایکٹ کی واپسی تک جاری رہے گی۔
Discussion about this post