کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل کے علاقہ تو تانوبانڈی قلعہ کے مقام پر مو ٹر کار اور ڈاٹسن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین بچوں اور خواتین سمیت نو افراد زخمی ایک کی حالت نا زک زخمیوں کو کبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا مو ٹر کار ڈرائیور نے رپورٹ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ تو تانوبانڈی قلعہ کے مقام پر پولیس کو دی گئی رپورٹ کے مطابق ڈاٹسن نمبر:PSKG4579نے غفلت کا مظاہر ہ کر تے ہوئے مو ٹرکار PSK G2064کو ٹکر مار لی جس کے نتیجے میں مو ٹر کار ڈرائیور اور سوار ی ڈاٹسن میں موجود 3بچوں اور خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوئی جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا کبل پولیس نے ڈاٹس ڈرائیور کے خلا ف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی زخمیوں میں معاذ ولد لا جبر، مبینہ ولد رحمان الدین ، بخت جہان زوجہ شیرین ، مسلمہ ولد امان اللہ ، علی رحمان ولد حبیب الرحمان ، افضل ولد انور بیک ، صائمہ دختر فا تح رحمان ، مسماۃ (ک) زوجہ فا تح رحمان ، اختر علی ولد طوطی رحمان اور دیگر شامل تھے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post