الپوری(زمونگ سوات ڈاٹ کام )شانگلہ میں حالیہ سیلاب اور تباہ کن بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی لیلونئی بلکانئی روڈ بمقام چوربٹ لینڈ سلائیڈنگ سے بند پڑا ہے ۔ اسی سلائیڈنگ میں درجنوں در ختان قسم کائل بھی ائے ہیں سلائیڈنگ میں آئے ہوئے درختان چوربٹ خوڑ میں پڑے ہیں جس سے گاؤں لیلونئی کو شدید خطرات لاحق ہے۔ یہ درختان کمپارٹمنٹ نمبر10لیلونئی ایسٹ بلکانئی روڈ سلائیڈنگ میں پھسل کرچوربٹ خوڑ میں پڑے ہوئے ہیں ۔ ناظم ویلج کونسل لیلونئی بر کلے شیر علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باربار درخوستیں دی ہیں لیکن چارماہ گزرنے کے باجود محکمہ فارسٹ الپوری نے نہ ہی درختان کی چرائی کا کوئی بندوبست کیا اور نہ ہی مالک جنگل کو دیتے ہیں اور نہ ہی خوڑ سے ہٹاتے ہیں لکڑی خراب ہونے کا اندیشہ ہے جس سے حکومت اور مالک دونوں کا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا خطرہ لیلونئی گاؤں کو لاحق ہے جو کہ یہ درختان سیلاب میں بہہ کر لیلونئی گاؤں کو نیست ونابود کرنے کا خطرہ موجود ہے۔ اس سال محکمہ موسمیات نے معمول سے20 فیصد زیادہ بارش ہونے کا پیشن گوئی کی ہے سیلاب کا خطرہ موجود ہے اور گاؤں لیلونئی اس کے زد میں آسکتا ہے لہٰذا محکمہ جنگلات الپوری فارسٹ ڈویژن اور حکومت خیبر پختون خوا سلائیڈنگ میں آئے ہوئے درختان کو فی الفور ہٹانے چرائی کرنے کا بندوبست کریں۔محکمہ فارسٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ درختان کی کٹائی پر مکمل پابندی ہے لیکن سلائیڈنگ میں گرے پڑے درختان وہاں سے ہٹانا انتہائی ضروری ہے ایسا نہ ہو کہ پانی سر سے گزر جائے سال2010میں تباہ کن سیلاب میں زیادہ تر نقصان جنگلوں میں پڑے ہوئے درختان،گیلی جات ،سلیپران اوردیگر لکڑ یوں سے ہو اتھا ہزارہ ڈویژن،سوات اور کلام میں تباہی مچائی تھی اگر ان درختان کو فی الفوراس خوڑ سے نہ ہٹایا گیا ،چرائی نہ کیا گیا تو ممکنہ سیلاب میں یہ درختان بہہ کر ایک بڑے المیہ کا سبب بن سکتاہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت خیبر پختونخوا،محکمہ جنگلات الپوری فارسٹ ڈویژن پر عائد ہوگی۔
Discussion about this post