بونیر (زمونگ سوات ڈاٹ کام )واپڈا نے گرمی کے ستائے روزے داروں پر بے تہاشا لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے جلتے پر تیل چھڑکنے کا کام کیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ میں سو فیصد اضافے اور بار بار ٹریپنگ سے روزے داروں کی چیخیں نکل گئے کیونکہ ایک طرف گرمی اور دوسرے طرف لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج اور بار بار یپنگ سے گھروں اور مساجدوں میں پانی بھی ناپید ہوچکے ہیں۔ کیونکہ یہاں پر پینے اور دیگر استعمال کے پانی کا انحصار ٹیوب ویلوں پر ہے ۔ اور ٹیوب ویل بند ہونے سے گھروں اور مساجدوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ گرمی کے ستائے روزے دار نہانے کیلئے نہ پینے کیلئے پانی پیدا کرسکتے ہے۔ اور افطاری کیلئے کئی کلومیٹر دور سے پانی سروں پر لانے پر مجبور ہیں۔ جبکہ بجلی نہ ہونے ک وجہ سے کاروباری زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ چکی ہے۔ اور بجلی پر چلنے والا کوئی بھی مشین چلنے سے قاصر ہے ۔ اسلئے برف کے دوکانوں پر بھی عوام کا رش بڑھ گیا ہے ۔ اور اس وجہ سے ان دوکانوں پر جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔اسلئے عوام کا مطالبہ ہے ۔ کہ واپڈا بونیر اور بونیر میں موجود ماربل فیکٹریا ں عوام پر رحم کھاکر بجلی کے لوڈ شیڈنگ میں کمی اور ماربل فیکٹری مالکان آپنے ماربل فیکٹریاں چلانے میں کمی کریں تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔
Discussion about this post