مدین (زمونگ سوات ڈاٹکام) مدین ،تیرات کے علاقہ تنگہ میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی جبکہ بھائی کی محبت میں بڑے بھائی نے زدت غم سے زہر کھا لیا تشویشنا ک حا لت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل تفصیلا ت کے مطابق مدین تیرات کے علاقہ تنگا میں مسمی وزیر ذادہ ولد مجدین سکنہ تنگہ قندیل نے عمر 21سال نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گو لی مار ی لی اور موقع پر جان بحق ہو گیاگھر پر موجود بڑے بھائی مسمی شریف خان نے جب اپنے چھوٹے بھائی کی خون میں لت پت لاش دیکھی تو بھائی کی محبت اور شدت غم میں چوہے مار دوا کھا لی جس کو پہلے مٹہ ہسپتال اور بعد میں نہا یت تشویش ناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال روانہ کر دیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی قریبی رشتہ داروں سے معلوم ہوا ہے موحوم ذہنی مریض تھا جبکہ بڑا بھائی اس سے بہت محبت کرتا تھا اور وہ بھی ذہنی مریض تھا تاہم خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ۔
Discussion about this post