کالام (قاری بلال سے)گرمی کے ستائے میدانی علاقوں کے لوگوں کا ہزاروں کی تعداد میں رمضان المبارک میں وادی کالام کی پر فضاء مقامات کی طرف نقل مکانی،رمضان المبارک کا مہینہ یخ بستہ ہواؤں اور خوشگوار موسم میں گزارنے کے لئے فیملی سمیت رہائش پذیر ، ایک انداز ے کے مطابق تیس ہزارسے زائد سیاح اس وقت کالام اور اطراف کے علاقوں اوشو مٹلتان اوراتروڈ گبرال میں ہوٹلوں اور کرایہ کے مکانوں میں رہائش پذیر اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں ،دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مناسب پرائس چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے کالام اور اطراف کے علاقوں میں گران فروشوں اور ناقص اشیا ء فروخت کرنے والوں نے بھی سیاحوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے ،اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرکے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بلا کسی خوف و خطرجاری رکھاہواہے ، ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی موجودگی کے باوجود ٹریفک کے لئے کوئی خاص انتظام نہ ہونے پر کالام بازار میں بے ہنگم ٹریفک کیوجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے ، ملک بھر سے آئیں سیاحوں مولانا قاری محمد آیاز، امجد علی ،حضر ت علی ، واجد علی ،شاہد اللہ ،ولید علی ،حسنین ،مصطفٰی ،حبیب اللہ ،سدیس اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے بھی کالام کے گرانفروشوں کو کھلی چھٹی دی رکھی ہے، بازار میں پرائس چیکنگ کیلئے زحمت تک گوارا نہیں کرتے ، مقامی افراد اور ہزاروں سیاحوں کو ان مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ، جس کی وجہ سے ہزاروں کے تعداد میں آئیں سیاح علاقے سے بدظن ہورہے ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کالام اور اطراف کے علاقوں میں روزانہ کے بنیاد پر پرائس چیکنگ کے لئے انتظامات کرے تو قیمتوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے
Discussion about this post