چکدرہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)گزشتہ روزتحصیل آدینزئی میں تیزآندھی آنے کے باعث کے باعث دوسری جماعت کی طالبہ تارابی بی دختر شاہدخان جاں بحق اور دوافراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق مسماۃ تارابی بی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رکشے میں کہیں جارہی تھیں کہ پل چوکی سے تھوڑاآگے تیزآندھی کی وجہ سے ایک بوسیدہ درخت رکشے پر آگری جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق جبکہ اس کی دوسری بہن شدید زخمی ہوگئی ہے اور رکشہ بھی مکمل طورر تباہ ہوگیاہے۔ادھر بتایاجاتاہے کہ آندھی کے باعث اوچ غربی میں ایک مکان کی دوسری منزل کی گرنے والی دیوار کی زد میں آکرسکول طالبعلم محمداویس ولدخالد باچاشدید زخمی ہوگیاہے جسے علاج کے لئے پشاورکے ہسپتال لے جایاگیاہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ یہاں آنے والی تیزآندھی کے تحصیل بھرمیں بجلی کانظام درہم برہم ہوگیاتھابعد ازاں بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم چکدرہ تالاش ایکپریس لائن کی بجلی تاحال منقطع ہے جبکہ متعدد رہائشی مکانات اور سرکاری عمارات کوخاصا نقصان پہنچاہے جن میں ملاکنڈیونیورسٹی اور گورنمنٹ ہائی سکول اوسکئی قابل ذکر ہیں جن کی چاردیواریاں مکمل طور گرچکی ہیں۔
Discussion about this post