بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ھیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے لیبر روم میں حاملہ خاتون کی دو بچوں کو جنم دئیے بغیر ہلاکت کے خلاف ہسپتال انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،شدید نعرہ بازی‘ لیڈی ڈاکٹروں سمیت ڈی سی کے تبادلے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کے لیبر روم میں خار بٹ خیلہ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون مسماۃ (ط) زوجہ غفار احمد کو داخل کرایا گیا جہاں ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر وں کی مبینہ غفلت ولاپرواہی کے سبب خاتون دو بچوں سمیت جان بحق ہوگئی جس کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا تاہم ڈپٹی کمشنرخائستہ رحمن کے موقع پر پہنچنے اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے بہ جائے ڈی سی نے ڈاکٹروں کا ساتھ دیاجمعرات کے روز ضلع کونسلر صدام حسین خان کی قیادت میں تحصیل کونسلر محمد الیاس خان ، ویلیج ناظم طارق حسین ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز علی خان ، جے یوآئی ف کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد جاوید خان ، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سکندر حیات خان ، فضل جمیل ، بازار کے جنرل سیکرٹری ملک دلنواز ، شیر شاہ خان اور دیگر درجنوں افراد نے ہسپتال میں احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی سی اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدام حسین اور مولانا جاوید نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے لواحقین اور ہمارا مطالبہ تھا کہ لیڈی ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف تین افراد کے قتل کا ایف آئی آردرج کی جائے لیکن ڈی سی نے ڈاکٹروں کی معطلی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جو ان کے اختیار میں نہیں ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post