دبئی:(زمونگ سوات آن لائن نیوز۔17جون 2016ء): ایک بیروزگار افغانی شخص نے پاکستانی شہری سے 25000درہم لے کر جعلی ویزہ جاری کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی شہر ی نے عدالت میں بتایا کہ اس نے اپنے دوست کو کہا تھا کہ وہ دبئی سے اسکے لیئے ورکنگ ویزہ جاری کروا دے ۔ کچھ عرصہ بعد جب وہ دبئی آیا تو اس کے دوست نے کہا کہ وہ اس کو 25000درہم دے تا کہ اس کا ورکنگ ویزہ جاری کروایا جاسکے۔
پاکستانی شہری نے اسے ورکنگ ویزے کے لیئے 25000درہم دے دیئے ۔
کچھ دن بعد افغانی شہری نے اسے ورکنگ ویزے کی کاپی لا کر دے دی کہ میرا ویزہ لگ گیا ہے۔پا کستانی شہری نے مزید بتایا کہ جب میں نے اپنے ورکنگ ویزے کے بار میں دبئی ریذیڈینسی اینڈ فارن افئیرز کی ویب سائٹ پر چیک کیا تو اس میں میرے ویزے کا کوئی اندراج نہیں تھا۔ جس کے بعد میں نے اس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروادی۔ پولیس اہلکار نے عدالت میں بتایا کہ افغانی شخص نے دوران تفتیش پاکستانی شہری کو دھوکا دینے اور 25000درہم لینے کا اعتراف کر لیا ہے ۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 14جولائی تک ملتوی کر دیا ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post