اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز ۔17 جون ۔2016ء)پاکستان کے دو تیراکوں نے فینا پوائنٹس کی بنیاد پر 2016 کے ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے مطابق پاکستانی تیراکوں نے روس میں ہونے والے 16ویں ورلڈ چمپئن شپ جو اولمپک کا کوالیفائنگ راوٴنڈ بھی تھا میں تیراکی کی عالمی گورننگ باڈی فینا کے پوائنٹس کی بنیاد پر ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
پاکستان کی لیانا سوان اور حارث بندے نے 2016 کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں دونوں کھلاڑیوں نے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں ایک ہزار سے زائد فینا پوائنٹس حاصل کیے تھے۔پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے واضح کیا ایتھلیٹس کا انتخاب مکمل میرٹ اور انصاف سے کیا جاتا ہے اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے تمام تر شکوک و شبہات اب ممکنہ طور پر دور ہو گئے ہوں گے۔
Discussion about this post