مدین(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کالام روڈ یا موت کا سفر 6جون کو ٹینڈر کے بعد کالام شروع کرنے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا ،ایک مہینے میں چار گاڑیاں اور چودہ افراد حا دثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور سیا حوں کو بھی سفر کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق بحرین سے کالام تک روڈ ایک جان لیوا سفر بن چکا ہے اور آئے دن حادآت میں قیمتی جانیں ذاےئعہ ہو رہی ہیں کالام روڈ کی تعمیر کے حوالے سے تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب کی قیادت میں جملہ ناظمین اور کونسلران اور قوم نے اسلام آباد میں دھرنے کا پروگرام بنایا تھا جو کہ مزکرات کے بعد موخر کر دیا گیا جس میں اخبارات میں کالام روڈ کے ٹینڈر کا اجرا کیا گیا اور 6جون کو کالام روڈ پر کام کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا مگر تا حال کالام روڈ پر کام شروع نہ ہو سکا اب چونکہ سیزن شروع ہے اور کالام میں سیا حوں کا ایک بہت بڑا رش جمع ہے کالام روڈ کی عدم تعیر کی وجہ سے ایک مہینے میں چار گاڑیاں دریا کی نظر ہو چکی ہیں اور چودہ قیمتی جانیں بھی ذایعہ ہو چکی ہیں اگر کالام روڈپر جلد از جلد تعمیرکا کام شروع نہ کیا گیا تو مذید حا دثات کا خطرہ ہے جس میں مذید انسانی جانیں جا سکتی ہیں حکومت وقت اس سنگین مسلئے کی طرف تو جہ دے ۔
Discussion about this post