نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
بونیر (زمونگ سوات ڈاٹ کام )بونیر موٹر سائیکل حادثے میں ایک جوان جاں بحق دوسرا زخمی،تفصیلات کیمطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو ڈگر پل پر حادثہ پیش آیا۔اور موڑ کاٹے ہوئے ڈرائیور سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پل کے جنگلے سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں ایک جوان شدید زخمی جبکہ دوسرا انتہائی گہرائی پر واقع ڈگر پل سے نیچے بہتے پانی میں جاگرا۔حادثے کے فوراٗ بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر منتقل کیا۔جبکہ پل سے نیچے گرنے والی نوجوان کی تلاش شروع کی۔اور پانچ گھنٹے بعد نوجوان کی لاش ملی۔زخمی اور جاں بحق دونوں نوجوان کا تعلق بونیر پیربابا سے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں نوجوان گزشتہ رات گاگرہ گراونڈ سے فٹ بال میچ کے بعدپیر بابا جارہے تھے کے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ڈگر پل کے جنگلے سے ٹکرا گئی۔اور نتیجے میں ذاکر ولد خانے ساکن پاچہ کلے پیربابا زخمی جبکہ ہلال ولد اقبال ساکن پاچہ کلے پل کے نیچے گر گیا۔اور پانچ گھنٹے کے تلاش کے بعد ان کی لاش کو پل کے نیچے پانی سے نکالا گیا۔جاں بحق ہونے والا ہلال ولد اقبال کا نماز جنازہ جمعہ کے روز 2بجے پیربابا میں ادا کی گئی۔اور بعد ازاں آبائی گاوٗں میں سپرد خاک کیا گیا۔جاں بحق ہلال جے آئی یوتھ پی کے 79کے صدر محمد عباس شاہین کا بھائی ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post