لاہور(زمونگ سوات آن لائن نیوز19 جون ۔2016ء) عمر گل کا کہنا ہے کہ ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت سے کئی کھلاڑیوں کا حق مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم 6 برس کے طویل عرصے بعد انگلینڈ کے دورے کے سلسلے میں مصباح الحق کی قیادت میں لندن پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کیساتھ نوجوان فاسٹ باولر محمد عامر بھی موجود ہیں۔
جبکہ دوسری جانب سے پاکستان کے مایہ ناز تیز گیند باز عمر گل نے دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔
عمر گل کا کہنا ہے کہ جس انداز سے ٹیم سے ڈراپ ہوا اس پر مایوسی ہوئی ہے۔ ایک یا دو میچوں سے کارکردگی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ کھلاڑی کی پرفارمنس کا اندازہ کرنے کیلیے 2،3 سیریز دینی چاہئے۔ عمر گل نے ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر کی شمولیت سے کئی بولرز کا حق مارا گیا ہے۔
Discussion about this post