ADVERTISEMENT
مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)دبئی میں مقیم جانان سرحدی کو آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن کا چیف کوارڈی نیٹر مقررکردیاگیا،اس حوالے سے فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین اوربانی شیرین زادہ بدرنے پشتوکے معروف اداکار بدرمنیر کے مخلص مداح دبئی میں مقیم جانان سرحدی کوان کی بہتر خدمات اوربدرمنیرکے مخلص مداح ہونے کے نتیجے میں فیڈریشن کیلئے چیف کوارڈی نیٹر مقررکردیا گیا ،دریں اثناء فیڈریشن کے سینئر عہدیداروں محمدجاویدیوسفزئی،گل تاج احمد،ناصرشین،علیم خان،گل ولی شاہ،برکت بدر،گلستان،ثمینہ خان،عقیلہ یوسفزئی،اکرم پنجابی،عبدالوہاب غزنوی اوردیگر نے جانان سرحدی کو مبارکبادپیش کی ہے۔
Discussion about this post