سوات ،سیدوشریف تعلیمی بورڈ نے میٹر ک کے سالانہ تنائج کا اعلان کردیا ،طالبات بازی لے گئیں ،پرائیویٹ تعلمی ادارے چھاگئے ،سرکاری سکول کا ایک طالب العلم ٹاپ ٹین میں پوزیشن لے سکا ،تفصیلات کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ سیدوشریف نے میٹر ک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ،سوات بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ایس پی ایس کے طالبہ صباؤ ن نے 1100میں 1025نمبری لیکر پہلی پوزیشن ،ایس پی ایس اور المدینہ پبلک سکول کے مہوش اور سید حماشاہ نے 1024نمبر لیکر دوسری ، اور المدینہ پبلک سکول کے طالبہ مہر نگارنے `1023نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،اسی طرح ایس پی ایس پبلک سکول کے شیرازخان نے 1021نمبر لیکر چوتھی ،سوات چلڈرن کے ایمن عزیز نے 1020نمبر لیکر پانچویں ،ایکسیلشر پبلک سکول کے عقیل خان نے 1018نمبر لیکر چھٹی ،المدینہ پبلک سکول کے رحمان نے 1017نمبرلیکر ساتویں ،ایس پی ایس کے طالبہ سلمی اور اقرا اکیڈیمی کے انیتا زبیر نے 1016نمبر لیکر آٹھویں ،الرازی پبلک سکول کے حسین نے1015نمبر لیکرنویں اور گورنمنٹ ہائی سکول توتانوبانڈئی کے طالب العلم اجمل خان نے 1014نمبر لیکر دسویں پوزیشن حاصل کرلی اعلامیے مطابق سوات کے تمام سرکاری سکولوں میں صرف ایک سکول کے طالب العلم ٹاپ ٹین میں پوزیشن لے سکا ہے جبکہ مجموعی طور پر نتائج 84فیصد رہا ۔
Discussion about this post