بٹ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ظفر پارک بٹ خیلہ کے قریب ٹرک اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں دو دو بھائیوں سمیت چار افراد جان بحق جبکہ ایک ایک بھائی زخمی ہوگیا ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرار گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی موٹر کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے ھیڈکوارٹر بٹ خیلہ بازار میں ظفر پار ک کے قریب ایف ایکس موٹرکار نمبرA-194کو مخالف سمت سے آنے والا ٹرک نمبر GLT-7588سے تصادم کے نتیجے میں دو بھائی آیاز اورمشتاق پسران آمین جبکہ سراج اور معراج پسران رستم موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ اشفاق ولد آمین اور ارشد ولد رستم شدید زخمی ہوگئے جنہیں ھیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچا دیا گیا ہے جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق دلہ زاک روڈ پشاور سے ہے اور حال ہی میں آلہ ڈھنڈ مالاکنڈ میں رہائش اختیار کی ہے اور آپس میں قریبی رشتہ دار ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔
Discussion about this post