گلگت (زمونگ سوات آن لائن نیوز )گلگت، دیامر ،چلاس، غذر،استور اور گردونواح میں 3.7شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو لگت، دیامر ،چلاس، غذر،استور ،گردونواح سمیت گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 3.7ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر میں تھا ، زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post