مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیسکو دفتر کا گھیراؤ کرکے مین روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ، اہل ملوک آباد اور گرد نواح کے شہری ناروا لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر جلوس کی شکل میں سیدو شریف روڈ پیسکو کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے پیسکو کے دفتر کا گھیراؤ کرکے سیدو شریف ، مینگور ہ مین روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ، اس روڈ پر تین سر کاری اور ایک درجن سے زائد نجی ہسپتال ہونے کی وجہ سے مظاہرین نے مریضوں کی گاڑیاں کو بھی جانے نہیں دیا جس کی وجہ سے دوپہر تک اس اہم شہراہ پر ٹریفک جام رہی اور کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ، بعد میں پیسکو حکام اور پولیس کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ مذکرات کے بعد وہ منتشر ہوگئے ۔
Discussion about this post