راولپنڈی (زمونگ سوات آن لائن نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک گینگ پکڑا گیا ہے۔ اس گروہ میں شامل لوگ یہاں کی معلومات لے رہے تھے اور دے رہے تھے ،پکڑا گیا گروہ دہشتگردی کی کاروائیاں کرا رہا تھا اور پیسے تقسیم کر رہا تھا، افغانستان سے حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا موقف واضح ہے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ افغانستان کے ساتھ 2600کلو میٹر کا غیر محفوظ بارڈر ہے ۔ اس سلسلے میں جو بھی بات ہورہی ہے وہ بارڈر منیجمنٹ کے ضمن میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت ،فارن آفس اور عسکری سطح پر گفتگو میں دوچیزیں پتہ چلی ہیں ۔پہلی چیز کراسنگ پوائنٹس پر باقاعدہ طریقہ کار اختیار کرنا ہے ۔ افغان مہاجرین کی چیکنگ اور ان کی باعزت واپسی پر بھی بات ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے افغان سرزمین سے انٹیلی جنس ایجنسیز کاروائیاں کرتی رہی ہیں ۔
Discussion about this post