لاہور (زمونگ سوات آن لائن نیوز) قندیل بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ مفتی عبدالقوی نے کہا کہ آپ کیلئے آج روزہ نہیں رکھا جبکہ انہوں نے میرا چھوڑا ہوا سگریٹ اور مشروب بھی پیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ نے گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کیساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کئی الزامات عائد کیے ہیں۔
قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ملاقات کے دوران کہا کہ میں نے آپ کیلئے آج روزہ نہیں رکھا۔ جبکہ انہوں نے میرا چھوڑا ہوا سگریٹ اور مشروب بھی پیا۔ قندیل بلوچ نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی عبدالقوی نے کہا کہ وہ ایک شادی اور 17 نکاح کر چکے ہیں اور 18 واں نکاح ان سے کرنا چاہتے ہیں۔ مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ کے ان تمام الزامات کو رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں۔
Discussion about this post