ADVERTISEMENT
کراچی(زمونگ سوات ڈاٹ کام)معروف پاکستانی قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ‘ تفصیل کے مطابق امجد صابری کی گاڑی پر کراچی کے علاقہ لیاقت آباد نمبر 10 میں نامعلوم افراد کیجانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔اسسٹنٹ پولیس سرجن کے مطابق کار میں سوار قول امجد صابری جاں بحق ہو چکے ہیں ، امجد صابری کیساتھ ایک اور شخص ان کی گاڑی میں سوار تھا جو اس وقت شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق معروف قوال امجد صابری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔
Discussion about this post