مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) باسی چٹنیوں اور فروٹس چاٹ کی بھر مار ، کوئی پرسان حال نہیں ، بازاروں میں چیک اینڈ بلنس ختم ہو کر رہ گیا ، مقامی انتظامیہ نے رمضان المبار کے دوران کسی بھی بازار کا تفصیلی معا ئنہ نہیں کیا جس کی وجہ سے مضر صحت باسی چٹنیاں اور فروٹس چاٹ کھلے عام فروخت ہورہے ہیں ، جبکہ بعض اشیائے خوردنوش کی قیمتیں خود ساختہ طور پر اتنی بڑھا دیئے گئے ہیں کہ غریب طبقہ پانی پر افطار کرنے پر مجبور ہیں ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے خود ساختہ قیمتیں بڑھانے والوں کو کھلے چھوٹ دے دی ہے جس کی وجہ سے عام صارف سخت مشکلات سے دو چار ہیں اس وقت ہر جگہ اور ہر چوک میں باسی چٹنیوں اور فروٹس چاٹ کو با آسانی دیکھا اور چکھا جاسکتا ہے لیکن پھر بھی کوئی قانون سازی نہیں ہو پارہی جس کی وجہ سے بازار میں با آسانی مضر صحت اشیائے خوردنوش فروخت ہوجاتیں ہیں عام دنوں میں سوات اے سی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران وقتاً فاوقتاً بازاروں کا سختی سے معائنہ کر جاتے ہیں لیکن رمضان المبار ک میں یہ سلسلہ ختم ہو کر رہ گیا ہے اگر فوری طور پر بازاروں کا فوڈ انسپکٹر سمیت دیگر عہدیداران نے چھاپے نہیں مارے تو بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
Discussion about this post