نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سو فیصد بل ٹرن آوٹ کے با وجود طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ سراسر نا انصافی ہے ، اے این پی سوات کے سینئر نائب صدر خواجہ خان نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن جہاں پر بجلی کی بلوں کا ٹرن آوٹ سو فیصد ہے وہاں پر 16,16گھنٹے لو ڈشیڈنگ عوام کو ظلم کا نشانہ بنانا ہے ، مردان ، چکدرہ گرڈ سٹیشن پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آپس میں تو ں توں میں میں ختم نہیں ہورہی جس کی وجہ سے چکدرہ گرڈ سٹیشن التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے بجلی کی مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لی رہیں سوات کے بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ہے خاص کر سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نے عبادات کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے ، تبدیلی کے دعوے تو دور رہی سہی کسر بھی نکال دی گئی ہے مسائل کے اتنے انبار لگا دیئے گئے ہیں جس نے عام آدمی کو ناخن چبوادئے ہیں اگر فوری طور پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے چکدرہ گرڈ اسٹیشن پر حتمی فیصلہ نہیں دیا تو بہت جلد عوام کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوگی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post