شانگلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پورن میں بجلی ناروالوڈشیڈنگ کے خلا ف عوام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ ،ممبران اسمبلی،واپڈ ا،انتظامیہ اور وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام کے خلاف شدید نعرے بازی، اہم شاہراہیں ہرقسم ٹریفک کیلئے بند۔دوسری طرف چاگم میں بھی عوام کا وزیر اعظم کے مشیر شانگلہ کے سیاسی مسافرانجینئر امیر مقام کے حجرے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دھرنا پورن مینگورہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا، امیر مقام کے خلاف شدید نعرے بازی امیرمقام ہی کیوجہ سے علاقے کے عوام سخت مشکلات کا شکار ہے اور بجلی لوڈشیڈنگ میں روزبروز اضافہ ہورہاہے،اخری اطلاعات موصول ہونے تک امیر مقام کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری رہا،بجلی کے ستائے عوام نے واپڈا دفاتر اور گرڈ سٹیشن کی گھیراؤں کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ شانگلہ کے تحصیل پورن میں اور انجینئر امیرمقام کے حجرے کے سامنے ہوا سینکڑوں کی تعداد میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے متعلقہ حکام اور ممبران اسمبلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی بجلی ناروالوڈشیدنگ کی یوجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی سخت قلت کا سامنا احتجاجی مظاہرے سے جاویدعلی،ڈاکٹر عبدالراج شاہین،نثار خان ایڈوکیٹ،امداد اللہ درانی اور افسر الملک ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی ناروالوڈشیدنگ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ناروالوڈشیڈنگ عوام کی برداشت سے باہر ہے حکومت وقت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں فرزندان اسلام کو تکلیف دینے پر تلے ہوئی ہے حکومت فوری طور پر بجلی ناروااور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے اور رمضان المبارک کے بابرت مہینے میں فرزندان اسلام کو مذید تکلیف نہ دے اگر جمعے کے روز تک ہمارے مسئلے کا حل نہ نکا لا گیا تو پھر ہم مجبوراََ واپڈا دفاتر اور گریڈسٹیشن کا گھیراؤں کرینگے کسی بھی نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی احتجاجی مظاہرہ شانگلہ کی تاریخ کا سب سے بڑااحتجاجی مظاہرہ ہوگا اور عوام حقوق کی حصول تک کھڑے رہینگے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post