سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں مون سون بارشوں کے دوران سیلاب کا خطرہ ، ضلعی حکومت کے ترقیاتی فنڈ روک کر ایمرجنسی کے لئے مختص کرنے پر ، ضلع ناظم سوات اور انتظامیہ میں ٹھن گئی ، ضلعی حکومت نے ترقیاتی فنڈایمرجنسی کے لئے مختص کرنے سے انکار کرتے ہوئے محکمہ ایرگیشن اور پی ڈی ایم اے کا فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ کردیا ، ضلع ناظم سوات اور ڈپٹی کمشنر سوات کے درمیان آج جمعرات کے روز مذکرات ہوں گے ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بتا یا کہ ضلع کونسل سوات نے پہلے ہی ترقیاتی فنڈ کو تقسیم کردیا ہے اور ہر کونسلر نے اپنے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرکے عوام سے وعدے کئے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سوات نے انہیں فون کرکے ضلع اور تحصیل کونسلوں کے ترقیاتی فنڈز کو روک کر سیلاب کے لئے مختص کرنے کو کہا ہے جسے ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرینگے کیو نکہ سیلاب کے لئے پی ڈی ایم اے اور محکمہ ایری گیشن موجود ہیں اور دونوں محکمے ہمارے دائرہ اختیار میں بھی نہیں ہے اسلئے ہم کسی صورت یہ فنڈز دینے کو تیار نہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سوات اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضلع اور تحصیل کونسلوں کے فنڈز کو ایمر جنسی کے لئے مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے جس پر انتظامیہ اور ضلع حکومت کے مابین تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔
سوات، منگلور کی رہائشی خاتون کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات، منگلور کی رہائشی خاتون کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش، خاتون کو ڈیلیوری کیلئے...
Read more
Discussion about this post