سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات کی ضلعی انتظامیہ نے تین روزہ جشن سوات فیسٹول منانے کا اعلان کردیا ،کالام اور مہوڈنڈ میں ہونے والے فیسٹول کے دوران پیراگلیڈنگ،سرکس سمیت رنگارنگ تقریبات ہوں گی جبکہ سوات سمیت ملک کی مختلف مصنوعات کے اسٹال بھی سجائے جائیں گے ،اس حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن عثمان گل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈی آئی جی ملاکنڈڈویڑن آزاد خان اور ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمن نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال ضلعی انتظامیہ کالام اور مہوڈنڈ میں تین روزہ جشن سوات فیسٹول کا انعقاد کرے گی جو12اگست سے شروع ہوکر 14اگست کو اختتام پذیرہوگا اور آخری روز یوم پاکستان کو بھی جوش وخروش سے منایا جائے گا،اس فیسٹول کے انعقاد سے ملک بھرسے لاکھوں سیاح سوات آسکیں گے۔
Discussion about this post