ADVERTISEMENT
مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے شہر مینگورہ میں موٹر سائیکل کے شوق نے 13سالہ بچے کی جان لے لی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 13سالہ بچہ محسن خان ولد فضل ودودسکنہ محلہ قاضی بابا نماز تراویح کے بعد موٹر سائیکل پر گھوم رہے تھے کہ اچانک پیپلز چوک کے قریب ٹرک کے ٹکر سے حادثہ پیش آیا اور 13سالہ بچہ محسن خان موقع پر جان کی بازی ہار گئے ، دوسرے جانب عوام نے تیزی سے جاری مو ٹر سائیکل حادثات میں بچوں اور جوانوں کے اموات پر گہرے رنج اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فوری طور پر اس طرح کے حادثات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے ۔
Discussion about this post