کراچی(زمونگ سوات آن لائن نیوز)عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی تدفین آج کراچی میں کی جائے گی-امجد صابری کی نماز جنازہ جمعرات کی دوپہر کو ایک بجے لیاقت آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین پاپوش نگر کے قبرستان میں کی جائے گی۔مقتول امجد صابری کے بھائی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن سے کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی بہن بھی جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔
لیاقت آباد میں مقتول قوال کی رہائش گاہ کے باہر ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔امجد صابری کی ہلاکت کی ملک میں ہر سطح پر مذمت کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔پولیس نے مشتبہ حملہ آور کا نامکمل خاکہ جاری کیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ 70 فیصد مشتبہ ملزم جیسا ہے۔امجد صابری کا شمار پاکستان مایہ ناز قوالوں میں ہوتا ہے۔
وہ مشہور قوال غلام فرید صابری کے بیٹے تھے اور ان دنوں ایک نجی چینل کی رمضان نشریات سے وابستہ تھے۔چند سال قبل ایک شو میں ان کی ایک قوالی کی عکس بندی کے بعد پروگرام میں شریک دیگر افراد سمیت امجد صابری پر بھی توہینِ مذہب کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ایک عینی شاہد کے مطابق حملہ آور دو لڑکے تھے جنھوں نے پینٹ شرٹس پہن رکھی تھی اور وہ چانک گاڑی کے سامنے آئے ہیں اور فائر کیے ہیں۔جبکہ ایک ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ میں ایم کیوایم کے راہنماءفاروق ستارکے حوالے سے الزام عائدکیاگیا کہ امجد صابری کو ایک گروہ کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں اور ان پر ایک نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شرکت کے لیے دباﺅ ڈالاجارہا تھا-
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post