کالام(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات اوشو مٹلتان کی سیاحتی مقام مہوڈنڈویلی میں بندکی وجہ سے زیر آب آنے پر کروڑو ں روپے کی قیمتی درخت سوکھ گئیں،مہوڈنڈ کی باقی ماندہ گرینلی کا بھی ختم ہونے کا شدیدخطرہ ، بانڈ ہ جات اور چراگاہیں بھی زیر آب ، جھیل میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے سیلاب کا خطرہ بھی پیدا ہوسکتا ہے ، اعلیٰ حکام سے مہوڈنڈویلی کو بچانے کے لئے بند کھولنے کا مطالبہ، سوات اوشو مٹلتان کی سیاحتی مقام مہوڈنڈویلی میں مقامی لوگوں عبدالحکیم دیدار گل محمد نبی سراج الدین سید عمر اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال پہلے فیسٹول کے دوران کشتی رانی کے لئے فیسٹول انتظامیہ نے مشینری کے ذریعے دربیٹ کے مقام بڑے بڑے پتھر ڈال کر مہوڈنڈجھیل سے پانی کی اخراج کو کم کردیا تھابعد میں ان پتھروں کو نہیں ہٹایا گیا جس وجہ سے جھیل سے پانی کی اخراج کم ہونے اور کٹاؤ سے زیادہ تر سبزہ زارہ گزشتہ سال اور باقی ماندہ اب مسلسل ختم ہوتی جارہی ہے ،زیر آب آنے پراب تک کروڑوں روپے کی درخت بھی سوکھ گئیں ہیں اورباقی ماندہ دیار کی قیمتی درخت مسلسل سوکھ رہی ہیں ،چمین بانڈہ اور اطراف کے دیگر بانڈہ جات سمیت مال میویشیوں کی چراگاہیں بھی زیر آب ہیں، علاقہ مشران کا وزیر اعلیٰ پرو یز خٹک ، سیکرٹری ماحولیات سمیت دیگر اعلٰی حکام سے فوری طور پر دربیٹ کے مقام پر بند کو کھولنے لئے اقدامات کریں تاکہ مہوڈنڈویلی کو بچایاجاسکے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post