مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں صدر عبدالرحیم کے صدارت میں اجلاس منعقدہوا ، اجلاس میں تاجر برادری کے مشران کے علاوہ ناظمین کونسلران سول سوسائٹی کے مشران نے بھی شرکت کی ، اجلاس سے ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر ، سجا د باغی ، عبدالعلی ، اقبال الرحمن ، محمد رحمان ، محمد وکیل ، عطاء اللہ ، رحیم اللہ ، عثمان علی اور جانا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، ضلع سوات میں اور بالخصوص مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں پے درپے ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ، باقاعدہ گی سے بجلی کی شیڈول جاری کریں ، لوڈ منیجمنٹ کسی بھی صورت میں منظور نہیں اگر جس میں کسی بھی جگہ روکاوٹ پید اکیا تو ہم زبردست اور تاریخی احتجاج کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، سواتی عوام بجلی کی ماہانہ بلوں کی دائیگی کے باوجود بجلی بند کرنا کہا کے انصاف ہے بلکہ مسلسل انسانی حقوق کے خلاف ورزی قرار دیا ہے ، لہٰذا سوات کے تمام عوام کو چاہئے کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس کے حل کرنے کیلئے اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے ، گلکدہ اور سیدوشریف ایکپسریس لائن پر کام مزید تیز کیا جائے ، اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو عوام بجلی بل داخل کرنے سے باقاعدہ بائیکاٹ کیا جائے بلکہ اگر سول نافرمانی کی ضرورت پڑھی تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے ،اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ کر عوام کا اس عذاب سے نجات دلانے میں قوم کے ساتھ تعاون کریں ، صدر عبدالرحیم نے کہا کہ میں اس سلسلے میں ایس ای واٹر ملاکنڈ ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے ملاقات کرونگا اور سوات عوام کے احسا سات اور جذبات سے اگاہ کرونگا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post