ADVERTISEMENT
اسلام آباد ( زمونگ سوات آن لائن نیوز)وزیراعظم محمدنوازشریف نے امجدصابری کے اہل خانہ کے لئے ایک کروڑامدادکااعلان کردیا،گزشتہ روزقتل ہونے والے معروف قوال امجدصابری کے اہل خانہ سے وزیراعظم نے تعریت کی اوران کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ،وزیراعظم نے مقتول کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑروپے مالی امدادکااعلان کیااورکہاکہ وفاقی حکومت مرحوم کے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کریگی ۔وزیراعظم نے کہاکہ بزدل دہشتگردوں کے ہاتھوں امجدصابری کاقتل پاکستان کانقصان ہے ،امجدصابری ایک سچے عاشق رسولؐتھے۔
Discussion about this post