کالام ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) کالام کے علاقہ مانکیال میں دو فریقین کے درمیان لڑائی میں چھ افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق نماز جمعہ مسجد کے باہر دو فریقین کے درمیان تکرار کے بعد لڑائی شروع ہوئی جس میں دونوں فریقین نے پتھروں ، ڈنڈوں کا استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ کی گئی ، لڑائی میں ایک فریقن اعجاز ، کفایت اور لعل ذادہ اور دوسرے فریق سے وارث خان ، عطاء الرحمن اور حمید اللہ زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کردئے ۔
خیبر پختونخوا کا موجودہ وزیراعلی محمود خان سلیکٹڈ ہونے کے باعث بے بس ہیں،ثمر ہارون بلور
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے...
Read more
Discussion about this post