پشاور (زمونگ سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پیسکواپنے خیبرپختونخواکاکوٹہ زیراستعمال لائے،مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی ممانعت نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں بجلی بحران کم کرنے کیلئے فی الفورخان خوڑ،الائی خوڑاوردوبیرخوڑ سے شانگلہ گرڈکومنسلک کیاجائے تاکہ شانگلہ بشمول سوات میں سسٹم اوورلوڈنگ ختم ہوجائے اورعوام بجلی کے سہولت سے مستفیدہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسفارمرمرمت ورکشاپ کی تعدادمیں اضافہ کرکے ہرضلع ورکشاپ قائم کیاجائے کیونکہ ورکشاپ کی عدم موجودگی کے باعث عوام کوبہت مشکلات کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ 220-KVAگرڈسٹیشن چکدرہ تھانہ پرفی الفورکام شروع کردیاجائے کیونکہ متعلقہ گرڈسٹیشن کیلئے اراضی پہلی ہی حاصل کی جاچکی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے واپڈاہاؤس میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینٹ کے ارکان نعمان وزیر،نثار خان اوراحمدحسن خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹیوانوارالحق سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔ چیف ایگزیکٹیوپیسکوانوارالحق نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی اورسسٹم میں حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔مذکورہ تینوں سینیٹرزنے پیسکوکے بارے میں اپنے تحفظات کااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایوان بالا کے اراکان کی قدرکرتے ہیں اور پارٹی مفادات سے بالاترہوکرپیسکوکی سسٹم میں رہنمائی کرنے پرارکان کے مشکورہیں۔انہوں نے پیسکوچیف کوہدایات دی کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کامکمل کوٹہ حاصل کیاجائے اورروزانہ کی بنیادوں رپورٹ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ گولن گول ہائیڈروپاؤرپراجیکٹ کے مکمل ہونے سے چترال اوردیرکے عوام کوبھی بجلی کے مدمیں ریلیف مل جائیگی۔انہوں نے پیسکوحکام کوخصوصی ہدایت کی کہ جہاں پرسسٹم میں خرابی نہ ہووہاں لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک سے عوام کی خدمت میںیہ کسررہ گیاہے کہ پہلے سے موجودبجلی بندکیاجائے بے شک وہ اپناشوق پوراکریں،واپڈاورپیسکو پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ملکیت نہیں بلکہ عوامی اثاثہ ہے۔
Discussion about this post