سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) چارباغ کے علاقہ توہہ میں ہائی سکول کی عمارت میں آگ لگ گئی ،سکول کی تمام فرنیچر سرکاری کاغذات سمیت عمارت مکمل جل کر خاکستر ہوگئے مقامی لوگوں کے مطابق آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی تھی جس کی وجہ سے گورنمنٹ ہائی سکو ل توہہ کی عمارت مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ عمارت میں موجود فرنیچر اور سرکاری کاغذات بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہے ۔آگ لگنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ بجا نی کی بھر پور کوشش کی لیکن آگ کے شعولے اتنے زیا دہ تھے کے آگ پر قابو پانہ مشکل تھا۔ ،تین گھنٹے کے بعد مقامی لوگ نے آگ پر قابو پا لیا تو 1122کا عملہ بھی پہنچ گیا۔سوات میں خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے 1122ریسکیو سروس عمل میں لایا گیا ہے تا ہم مقامی افراد کے مطابق تین گھنٹے بعد بھی نہ تو فائربریگیڈ اور نہ ہی 1122کا عملہ وقت پر پہنچا تھاجس کی وجہ سے 15کمروں پر مشتمل سکول عمار ت اور فرنیچر جل کر راکھ کے ڈیر میں تبدیل ہوگیا ، مقامی لوگوں کے مطابق 500سے زائد طالب علم توہہ ہائی سکول میں زیر تعلیم تو جو تعلیم سے محروم ہوگئے .
Discussion about this post