لاہور(زمونگ سوات آن لائن نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نوا ز شریف نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو اگست کے بعد اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان جو ان دنوں تعطیلات کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ، نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات میں شہریارخان نے وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بریفنگ بھی دی۔ ذرائع کے مطابق شہریارخان نے وزیراعظم سے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریوں سے سبگدوش ہونے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر پیٹرن انچیف نے انہیں عہدہ چھوڑنے سے منع کرتے ہوئے کام جاری رکھنے پر راضی کرلیا۔ ملاقات میں شہریارخان نے وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چودہ جولائی سے شروع ہونے والا لارڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔
Discussion about this post