نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
بشام ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) بشام سوات روڈ پر کیڑ ئی موڑ کے قریب دو کاریں اپس میں ٹکر ا کر خان خوڑ دریا میں جا گری، چار افراد جاں بحق ، چھ افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں، وقو عہ کے مطابق ہفتہ کی صبح بشام سوات روڈ پر کیڑئی کے قریب بشام سے کروڑہ جا نے والی موٹرکار مخا لف سمت سے انے والی الٹو موٹر کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں ہزاروں فٹبلندی سے خان خواڑ دریا میں جاگری ، حادثے کے نتیجے میں چار افراد یمقش ساکن دونئی، ڈوگر ساکن بر کانہ شاہ پور، خان ساکن گلی بٹ ، شیرین البشر ساکن بر کا نہ جاں بحق ہو ئے جبکہ مومن خان، حیدر علی، صا بر ، ڈاکٹر منظور احمد ، دلدار ہاشمی اورمحمد رشید شدید زخمی ہو گئے ، لا شوں کو مقامی افراد نے ریسکیوں کیا ، زخمیوں کو بعدازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کر دیا گیا جہاں پر تین زخمیوں کی حالت نازک ہو نے پر انہیں سوات منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر حاجی عبد المنعیم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام پہنچ گئے جہاں پرزخمیوں کی علا ج معالجے کی خود نگرانی کی جبکہ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیں ، جاں بحق ہو نے والے افراد کو ابا ئی علا قوں میں سپرد خا ک کر دیا گیا ، زخمیوں میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں جس کا تعلق کروڑہ سے ہے ۔ پو لیس تھانہ بشام کے مطابق حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا جس سے چار افراد جاں بحق ہو گئے،افسوس ناک واقعہ پر پی ٹی آئی کے سابق صو بائی وزیر شو کت علی یوسف زئی، رکن صو بائی اسمبلی محمد رشا دخان، حاجی سدید الرحمن، الطاف گلاب شاہپوری نے انتہا ئی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post