No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Friday, March 31, 2023
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
    خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاﺅس کو موصول ہو گیا

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بھی عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ،حافظ حمد اللہ

    پارلیمنٹ سپریم ہے،تمام اداروں کا اس کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے:ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ

    عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن ۔۔۔، اسد عمر نے شرط بتا دی

    عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن ۔۔۔، اسد عمر نے شرط بتا دی

    کم عمر مداح کے تعریفی پیغام نے بابر اعظم کا دل جیت لیا

    قومی کپتان بابر اعظم کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا

    ”آئین کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں “وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح اعلان کر دیا

    ”آئین کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں “وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح اعلان کر دیا

    ملک میں پٹرول بحران پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی

    قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ،حافظ حمد اللہ

    قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ،حافظ حمد اللہ

    ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ نجی میڈیکل کالجز کے طالبعلموں کوتاحکم ثانی دوسرے کالجوں میں بھیجنے سے روکدیا

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم واپس لے لیا

    آنیوالے دنوں میں دیکھیں گے کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کسے پسینہ آتا ہے؟ عمران خان کی اپوزیشن پر شدید تنقید

    ممنوعہ فنڈنگ کیس:سٹیٹ بینک نے کوئی نوٹس نہیں لیا تو یہ کیس ہی قابل سماعت نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

خود ساختہ صحافی و دانشور حضرات کے لئے

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
7 years ago
in Articles
0
Share on FacebookShare on Twitterزمونگ سوات سے خبر شیر کریں

متعلقہ خبریں

وزیر اعلی محمود خان صحافیوں کے مشکلات کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے ، ارشد خان

خواتین کا عالمی دن اور ہم

سوات پولیس سٹیٹ اور سیاحت کو نقصان،ذمہ دار کون؟

ADVERTISEMENT

تحریر: عطاءاللہ عرف (خان بابا)
ہمارے بعض نئے کالم نگار اورجرنلسٹ نما افراد جو گھر بیٹھے اپنے شیطانی دماغ پر زور ڈالتے ہوئے اپنے فرسودہ خیالات سے لوگوں کے ذہنوں میں فتنہ اور فساد برپا کرتے ہیں۔ حالانکہ ان لوگوں کی کوئی سیاسی، سماجی یا معاشرتی کسی بھی قسم کی شراکت یا اعانت ہوتی ہے اور نہ معاشرے کے فلاح و بہبود میں ان کا کوئی کردار یا عمل دخل ہی ہوتا ہے۔ یہ اپنے آپ کو ’’سقراط‘‘ اور ’’افلاطون‘‘ سمجھتے ہیں۔ ان کی کوئی سیاسی بصیرت نہیں ہوتی۔ البتہ یہ موقع پرست تاک میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ کس طرح کسی سیاسی عمل پر ’’بحث برائے بحث‘‘ چھیڑی جائے اور اپنے لغویات پر بحث کرکے لوگوں کو بھٹکا کر گمراہ کیا جائے۔ اس قسم کے لوگ آسانی سے پہچانے جاسکتے ہیں کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے؟ یہ لوگ جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے خلاف ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو غیر جانبدار قرار دیتے ہوئے اپنی اخلاقی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجاتے ہیں۔ بالفاظ دیگر یہ لوگ منافق ہوتے ہیں۔ ان کا کوئی واضح مقصد یا نقظۂ نظریہ نہیں ہوتا۔ یہ لوگ چڑھتے سورج کے پجاری ہوتے ہوئے معاشرے کے لئے ناسور بن جاتے ہیں۔
بات دراصل یہ ہے کہ یہ صحافی نما مخلوق بغیر کسی خاص مقصد کے مضامین لکھتے ہیں اور اس طرح اپنی جاہلانہ اور احمقانہ گفتگو سے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سیاسی، معاشرتی و سماجی فعالیت والے سرگرم کارکنان پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔ ان خدا کے بندوں کو کون سمجھائے کہ جو یہ کرتے ہیں، کیا ان سے لوگوں کو کوئی فلاح مل جائے گی یا ان باتوں سے امن قائم ہوجائے گا؟ اگر ایسا ہے، تو یہ ان کی خام خیالی ہے کہ ایسے ویسے مضامین لکھ کر انقلاب برپا کردیں گے۔ حالانکہ یہ سب کام عملی میدان میں ہوسکتے ہیں مگر ان کے حصول کے لئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ دراصل یہ دوغلے پن کا شکار ’’دانشور نما مخلوق‘‘ ہیں۔ یہ کسی طرح جمہوریت کو سپورٹ نہیں کرتے بلکہ عمومی طرزِ حکومت کی بجائے مطلق العنان اور ڈکٹیٹرز کے ساتھ ان کا مفاد وابستہ ہوتا ہے۔
با لفرض ہم یہ تصور کرلیتے ہیں کہ ڈکٹیٹر شپ اچھی طرز حکمرانی ہے، تو ان کو چاہئے کہ یہ اپنا عقیدہ کھل کر بیان کریں اور دوسروں پر تنقید کرتے ہوئے اپنے نظریہ کے حق میں دلائل وبراہین سے کام لیں۔
چلو یہ بھی مان لیتے ہیں کہ ان سیاسی عملیات کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار اور کارخانے بند ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات مریضوں کی آمدروفت میں خلل پڑ جاتی ہے، لیکن اس کا ہر گز یہ مقصد نہیں ہوتا کہ اب ایسی عملیات ہی نہیں ہونی چاہئیں۔ دراصل سیاست ہی ایک قوم کا مشترکہ مقصد ہوتی ہے کہ کس طرح اس کی مدد سے قومی مسائل سے نمٹا جائے ۔وہ مسائل جو شر اور فساد کے نتیجے میں حل ہوں ،اس سے بہتر ہے کہ اس کے لئے کوئی آئینی اور قانونی راہ اپنائی جائے۔ اس طرح کوئی بھی جلسہ یا جلوس نکال کر اپنی آوازعوام اور خاص کر حکمران طبقے کو پہنچائی جائے۔ میری نظر میں سیاسی مظاہروں اور جلسے جلوسوں کیلئے کھیل کود کا میدان، بازار، چوراہے اور پارک ہی بہترین جگہیں ہوسکتی ہیں۔ ان میں دیگر امور بھی سرانجام دئیے جاسکتے ہیں جو میلہ، جلسہ اوراتوار بازار کی شکل میں یا دیگر مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ جب بھی اس طرح کا کوئی پروگرام ان جگہوں میں منعقد ہونا ہوتا ہے، تو ان کے لئے پہلے سے میڈیا،اخبارات اور رسائل کے ذریعے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے، تاکہ لوگ اس دن کی مناسبت سے اپنا لائحہ عمل تیار کرسکیں۔لیکن اس کے بر عکس یہ دانشور نما سقراطی قسم کے لوگ اپنی شیخی بھگاریں اور لوگوں کو شعوردینے کی بجائے سسٹم کوغلط قرار دے کر اپنی پہلو تہی کرتے ہوئے صرف باتوں سے اپنا مطلب نکالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
دوسری طرف وہ جرنلسٹ صاحبان، ’’دانشوران‘‘ اور ’’کالم نگاران‘‘ ہیں جو قوم کی ذہن سازی کرتے ہیں۔ ان کو مسائل کا احساس، ادراک اور شعور حاصل ہوتا ہے۔ وہ اپنی جان پر کھیل کر خبرکو بعدازاں تحقیق کے بعد نشر کرتے ہیں، عوامی اور قومی مسائل سے آشنا ہوتے ہیں اور سیاسی حرکات اور عملی منظر نامے پر ان کی نظر ہوتی ہے ۔
صحیح اور درست جرنلسٹ یادانشور وہ ہوتا ہے جو باقاعدہ طور پر کسی مستند ادارے سے جرنلزم کی ڈگری لیتا ہے اور پھر وہ کسی اچھے نشریاتی ادارے کے سا تھ وابستہ ہوجاتا ہے۔ یہ اپنے علم اور معلومات میں اضافے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہے اور جو فرائض منصبی اسے حوالہ ہوجاتے ہیں، وہ اسی دائرہ کار میں رہ کر احساس ذمہ داری کے ساتھ انسانیت،ملت، ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنی تجاویز کو بغیر کسی دقت کے پیش کر دیتا ہے ۔

Tags: خان باباسواتینزعطاء اللہعطاء اللہ خان بابا
Share3TweetSend
Share3TweetSend

متعلقہ خبریں

خود ساختہ صحافی و دانشور حضرات کے لئے

ہسپتال ڈاکٹر ڈرگ مافیا اور ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی

7 years ago
194
خود ساختہ صحافی و دانشور حضرات کے لئے

خدا کے لئے مجرمانہ خاموشی چھوڑ دیں!

7 years ago
107
Load More

Discussion about this post

  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.